غزل:مرزا غالب
Urdu First Language MCQ
1) اردو شاعری کی مقبول ترین صنف ہے۔
الف۔ رباعی
ب۔ غزل✅
ج۔ مرثیہ
د۔ نظم
2) غزل کے لغوی معنی ہیں۔
الف۔ لڑکیوں سے بات کرنا
ب۔ عورت، عورت سے بات کرنا
ج۔ عورتوں سے بات کرنا✅
د۔ مردوں سے بات کرنا
3) درج ذیل غزل میں استعمال ہوتے ہیں۔
الف۔ مطلع
ب۔ مقطع
ج۔ الف اور ب درست ہیں✅
د۔ الف، ب اور ج غلط ہیں
4) اردو میں غزل۔۔۔۔۔۔ زبان سے آئی۔
الف۔ فارسی✅
ب۔ ترکی
ج۔ عربی
د۔ عبرانی
5)درج ذیل میں غلط جواب الگ کیجئے۔
الف۔ غزل کا پہلا شعر مطلع کہلاتا ہے
ب۔ غزل کاآخری شعرمقطع کہلاتا ہے
ج ۔ غزل کا اچھا شعرحسن مطلع کہلاتا ہے✅
د۔ غزل کے مقطع میں شاعر تخلص استعمال کرتا ہے
7) غزل کا سب سے اچھا شعر کہلاتا ہے۔
الف۔ حسن مطلع
ب۔ مطلع
ج۔ تخلص
د۔ بیت الغزل✅
8) موضوعات جو غزل کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔
الف۔ عشقیہ✅
ب۔ ہجویہ
ج۔ رزمیہ
د۔ بزمیہ
9) ۔ ۔۔۔۔ کا ہر ایک شعر معنی و مفہوم کے اعتبار سے مکمل ہوتا ہے۔
الف۔ نظم
ب۔ رباعی
ج۔ غزل✅
د۔ مرثیہ
10) مطلع کی پہچان ہے۔
الف۔ غزل کا دوسرا شعر
ب۔ دونوں مصرعے ہم قافیہ و ہم ردیف ہوتے ہیں۔ ✅
ج۔ غزل کا آخری شعر ہوتا ہے
د۔ غزل کا اچھا شعر ہوتا ہے
11) غزل میں مطلع کے علاوہ دوسرے شعر کے دونوں مصرعوں میں بھی ردیف وقافیہ کا استعمال ہو تو وہ شعر کہلاتا ہے۔
الف۔ بیت الغزل
ب۔ مقطع
ج۔ مطلع
د۔ حسن مطلع✅
12) غالب کا اصل نام ہے۔
الف۔ مرزا غالب
ب۔ مرزا اسد اللہ
ج۔ مرزا اسد اللہ خان✅
د۔ مرزا اسد اللہ غالب
13)مرزا غالب کی پیدائش ہے۔
الف۔ 1797آگرہ✅
ب۔ 1797دہلی
ج۔ 1897آگرہ
د۔ 1898دہلی
14)مرزا غالب پہلے تخلص اختیار کیا کرتے تھے۔
الف۔ اسد✅
ب۔ غالب
ج۔ مرزا اسد
د۔ مرزا غالب
15) مرزا غالب کا لقب ہے۔
الف۔ نجم الدولہ
ب۔ دبیر الملک
ج۔ مرزا نوشہ✅
د۔ نواب صاحب
16) غالب کو اپنی۔۔۔۔۔ شاعری پر ناز تھا۔
الف۔ اردو
ب۔ عربی
ج۔ ترکی
د۔ فارسی✅
17) غالب کے شاہی خطابات تھے۔
الف۔ راۓ صاحب، خان صاحب
ب۔ نجم الدولہ، دبیر الملک✅
ج۔ شاعر انقلاب، شاعر شباب
د۔ شاعر حیات، مفکر اسلام
18) مرزا غالب کے کلام کی خصوصیت ہے۔
الف۔ خودی، بے خودی، فکر، فلسفہ
ب۔ مایوسی، قنوطیت، تنہائی، فلسفہ
ج۔ جدت، شوخی، ظرافت، فلسفہ✅
د۔ اوپر کے تمام جوابات درست ہیں
19) غالب نے۔۔۔۔۔ شہر کو اپنا مسکن بنایا۔
الف۔ آگرہ
ب۔ دہلی✅
ج۔ لکھنؤ
د۔ فیض آباد
20) مرز غالب کی وفات ہوئی۔
الف۔ 1868
ب۔ 1869 ✅
ج۔ 1870
د۔ 1871
21) ابنِ مریم ہوا کرے کوئی
آخر اس درد کی دوا کرے کوئی۔
اس شعر میں ابنِ مریم سے مراد کون ہیں۔
الف۔محمد ﷺ
ب۔ ابراہیم علیہ السلام
ج۔ موسیٰ علیہ السلام
د۔ عیسیٰ علیہ السلام✅
22)بک رہا ہوں جنون میں کیا کیا کچھ۔ مصرعہ میں شامل لفظ جنون کے معنی ہیں۔
الف۔ غلطی
ب۔ امید
ج۔ خوشی
د۔ دیوانگی✅
23) بہ قول غالب انسان کو کب روکنا چاہیے۔
الف۔ غلطی پر
ب۔ ہنسنے پر
ج۔ دوڑنے پر
د۔ رونے پر
24) کلام میں کسی دو الگ چیزوں کو ان کی مشترک صفت کی بنا پر ایک دوسرے کی مثال دی جاتی ہے تو اسے کہتے ہیں۔
الف۔ استعارہ
ب۔ تضاد✅
ج۔ تلمیح
د۔ تشبیہ
25) درج ذیل میں ارکان تشبیہ ہیں۔
الف۔ مشبہ، مشبہ بہ
ب۔ وجہ تشبیہ، غرضِ تشبیہ
ج۔ حرفِ تشبیہ
د۔ اوپر کے تمام جوابات✅ درست ہیں
26) بہ قول غالب خطا ہونے پر۔۔۔۔۔ کرنا چاہیے۔
الف۔ غصہ
ب۔ ہنسنا
ج۔ بخشنا✅
د۔ مارنا
27) ابنِ مریم ہوا کرے کوئی
آخر اس درد کی دوا کرے کوئی
اس شعر میں قافیہ ہیں۔
الف۔ ابنِ مریم
ب۔ کرے کوئی
ج۔ ہوا، دوا✅
د۔ درد کی
28) چال جیسے کڑی کمان کا تیر
دل میں ایسے کے جا کرے کوئی۔
اس شعر میں استعمال صنعت کا نام ہے۔
الف۔ صنعت تکرار
ب۔ صنعت تضاد
ج۔ صنعت تشبیہ✅
د۔ صنعت استعارہ
29) کلام میں کسی واقعہ، قصہ یا مذہبی روایت کی طرف اشارہ کہلاتا ہے۔
الف۔ تجنیس
ب۔ تلمیح✅
ج۔ استعارہ
د۔ طباق
30) ارکان تشبیہ کی کُل تعداد ہے۔
الف۔ دو
ب۔ تین
ج۔ چار✅
د۔ پانچ
31) جب توقع ہی اٹھ گئی غالب
کیوں کسی سے گلا کرے کوئی
اس شعر میں تخلص ہے۔
الف۔ توقع
ب۔ گلا
ج۔ کوئی
د۔ غالب✅
32) کیا کِیا خضر نے سکندر سے
اب کسے رہنما کرے کوئی
اس شعر میں استعمال صنعت کا نام ہے۔ e
الف۔ صنعت طباق
ب۔ صنعت استعارہ
ج۔ صنعت تلمیح✅
د۔ صنعت اشارہ
Comments
Post a Comment