السلام علیکم
صبح بخیر

تحقیق

لغوی معنی سچ کو ثابت کرنا؛ حق کو تلاش کرنا
تحقیق کے لغوی معنی "کسی شے کی حقیقت کا اثبات ہے" سید عبداللہ
"کسی امر کو اس کی اصل شکل میں دیکھنے کی کوشش ہے" عبدالودود

تحقیق اور تنقید کا انحصار تخلیق پر ہے
دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں
آرنلڈ کے نزدیک پہلے تحقیق ہے پھر تنقید

تحقیق اور تنقید میں مماثلت

دونوں کا تعلق ادبی دنیا سے ہے
دونوں کی منزل حقائق کی تلاش ہے
دونوں میں تابیر؛ تاویل؛ تشریح اور جانچ پڑتال سے کام لیا جاتا ہے

تحقیق اور تنقید میں اختلاف

تنقید ادب میں ذوق کو بہتر کرتی ہے تحقیق ایسا نہیں کرتی
تحقیق کا موضوع ہے پوشیدہ کو آشکار کرنا اور تنقید کا موضوع منکشف ادب ہے

تحقیق کے طریقہ کار

محقق کو سب سے پہلے موضوع کا انتخاب بہت سوجھ بوجھ سے کرنا چائیے
محقق کو مجوزہ خاکہ تیار کرنا
مواد کو جمع کرنا؛ اس کے لئے وہ مخطوطات؛ رسائل؛ انٹرویوز؛ کتب وغیرہ کی مدد لے سکتا ہے
مواد کا مطالعہ کرنا اور اہم مواد لینا
مواد کو اچھی طرح پڑھنے کے بعد ضروری اور غیر ضروری کو الگ کرنا

Comments

Popular posts from this blog