السلام علیکم
صبح بخیر
تحقیقی اصطلاحیں
اساسی نسخہ
جسے تدوین میں اہم ترین مان کر متن میں دیا جائے
الحاق
کسی کی تخلیق یا مجموعے کسی دوسرے کی تخلیقات کا شامل ہو جانا
اوقاف
جملے؛ فقرے اور لفظ میں توقف اور تخصیص وغیرہ کے نشانات
تبییض
مسودے کو صاف کرکے نقل کرنا
تحریف
ایک حرف کی جگہ دوسرا حرف رکھنا؛ کسی شعر یا نثری جملے کے اصل متن میں تبدیلی کرنا
تدوین
کسی تصنیف کے مختلف نسخوں کا مقابلہ کرکے درست متن تیار کرنا
تصحیح
متن میں اگر کچھ صریحاً غلط ہے تو اس کو درست کرنا
تمت
کتاب کا خاتمہ جو باالعموم اس قسم کے فقرے پر ہوتا ہے
حواشی
حاشئے کے دوسرے معنی کی جمع یعنی متن پر تبصرہ یا اضافی معلومات
دستخطی نسخہ
مصنف کے ہاتھ کا لکھا ہوا یا ٹائپ کیا ہوا نسخہ
ماخذی نسخہ
جس نسخے سے کسی دوسرے نسخے کی نقل کی جائے
متن
تدوین کے لئے وہ تحریر جسے کوئی ترتیب دینا چاہتا ہے
مدون
تدوین کرنے والا
منسوخ
وہ تخلیقات یا تخلیق کا وہ حصہ جسے مصنف نے خارج کر دیا ہو
وضعی نسخہ
جعلی نسخہ
Comments
Post a Comment