السلام علیکم
صبح بخیر

اسلوبیاتی تنقید

اسلوب کا مطلب ہے طرز ادا یا طریقہ اظہار و بیان

اسلوبیاتی تنقید ادب کا سائنسی طریقے سے مطالعہ کرتی ہے

اسلوبیاتی تنقید فن پارے میں لسانی اور تکنیکی خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے

اسلوبیاتی تنقید جملوں اور مصرعوں کی ساخت اور ڈھانچے پر خصوصی توجہ دیتی ہے

اسلوبیات کی اصطلاح لسانیات سے ماخوذ ہے

اسلوبیاتی تنقید میں صوتیات لفظیات نحویات اور معنیات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے

اسلوبیاتی تنقید میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ تخلیق کار نے لسانی امکانات کو کس حد تک اپنی تحریر میں سمونے کی کوشش کی ہے

اسلوبیاتی تنقید کی بنیاد فن پارے کے لسانی تجزیے پر قائم ہے

اسلوبیاتی تنقید کا آغاز انیسویں صدی کے وسط سے ہوتا ہے

اردو میں پروفیسر مسعود حسین خان پہلے ادبی اسکالر ہیں جنھوں نے اسلوبیاتی نوعیت کے مضامین لکھے اور اردو میں باقاعدہ طور پر اسلوبیاتی تنقید کی بنیاد ڈالی

اسلوبیاتی تنقید میں توضیحی انداز اختیار کیا جاتا ہے

اسلوبیات کو اطلاقی لسانیات کی ایک اہم شاخ قرار دیا گیا ہے

اسلوبیاتی تنقید میں اقداری فیصلوں سے گریز کیا جاتا ہے

اسلوبیات کا تعلق براہ راست زبان سے ہے

اسلوبیاتی تنقید اسلوب اور اسلوبی خصائص کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے

اسلوبیات میں ادبی متن کا تجزیہ لسانیات کی مختلف سطحات پر کیا جاتا ہے

Comments

Popular posts from this blog