*معلوماتِ ادبِ اردو*
1۔"جعفرز ٹلی" کی وجہ شہرت کیا ہے؟
جواب۔ہجو گوئی
2۔"تہزیب الاخلاق" کا اجرا کب ہوا؟
جواب۔1870
3۔"شہر آشوب" کس کا شعری مجموعہ ہے؟
جواب۔مرزا رفیع سودا
*4۔یہ کس کا قول ہے؟"جو رتبہ میر تقی میر کا نظم میں وہی میر امن دہلوی کا نثر میں"*
جواب۔سر سید احمد خان
5۔"فسانہ عجائب" کا مرکزی کردار کون سا ہے؟
جواب۔جان عالم
6۔ایامی اور بیوہ کس کے ناول ہیں؟
جواب۔نذیر احمد
7۔کس ناول کے آغاز میں مشاعرے کا بیان ہے؟
جواب۔امراو جان ادا
8۔"کلیات شاد عظیم آبادی" کو کس نے مرتب کیا ہے؟
جواب۔کلیم الدین احمد
9۔غالب نے ابتدا میں کس شاعر کا اثر قبول کیا؟
جواب۔میر تقی میر
10۔غالب 1860 میں کس کی دعوت پر رامپور گئے؟
جواب۔نواب یوسف حسین خان
11۔"مہر نیم روز" میں کہاں سے کہاں تک کے واقعات ہیں؟
جواب۔امیر تیمور سے ہمایوں تک
12۔غالب کلکتہ کتنا عرصہ رہے؟
جواب۔ایک سال نو ماہ
13۔ماہر غالبیات کون ہیں؟
جواب۔مالک رام
14۔"تفہیم غالب "کے خالق کون ہیں؟
جواب۔شمس الرحمن فاروقی
15۔"رموز غالب" کس کی تخلیق ہے؟
جواب۔گیان چند جین
16۔"اسرار غالب" کس کی کتاب ہے؟
خواب۔سید قدرت اللہ
17۔"غالب کی شخصیت اور شاعری" کے خالق کون ہیں؟
جواب۔رشید احمد صدیقی
18۔"غالب بحثیت محقق" کے خالق کون ہیں؟
جواب۔قاضی عبدالودود
19۔"غالب احول اور آثار" کس کی تخلیق ہے؟
جواب۔حنیف نقوی
*20۔غالب کا فن اور عظمت غالب* یہ دونوں کتابیں کس کی ہیں؟
جواب۔عبدالمغنی
1۔"اردو مثنوی کا ارتقاء " کس کی تصنیف ہے؟
جواب۔عبدالقادر سروری
2۔"اردو شاعری کا ارتقاء" کس کی کتاب ہے؟
اسلوب احمد انصاری
3۔"داستان تاریخ اردو" کس کی تخلیق ہے؟
جواب۔حامد حسن قادری
4۔"مختصر تاریخ اردو" کس کا شاہکار ہے؟
جواب۔سید اعجاز حسین
*5۔بوٹی بوٹی پھڑکنا* محاورہ سے کیا مراد ہے؟
جواب۔شوخی اور چلبلاپن
6۔"اسلوبیات میر" کس کی تصنیف ہے؟
جواب۔گوپی چند نارنگ
7۔"نقد میر" کس کی تصنیف ہے ؟
جواب۔ڈاکٹر سید عبداللہ
8۔"بھیگی بلی بننا "محاورہ سے کیا مراد ہے؟
جواب۔حیلے بہانے کرنا
9۔"آج کا اردو ادب" کس کی کتاب ہے؟
جواب۔ڈاکٹر ابو اللیث صدیقی
*10۔آپ بیتی کے نام سے کس نے خودنوشت لکھی ہے*؟
جواب۔ظفر حسین ایبک اور عبدالقادر دریا آبادی نے دونوں نے ایک ہی نام سے لکھی ہیں
11۔"جہاد زندگی" کس کی تصنیف ہے؟
جواب۔مولوی فیروز دین
12۔"اسلوبیاتی مطالعے" کس کی تخلیق ہے؟
جواب۔منظر عباس نقوی
*13۔اردو ناول کی تنقیدی تاریخ کے مصنف کا نام کیا ہے؟
جواب۔ احسن فاروقی
14۔محمد حسین آزاد کا دور حیات کون سا ہے؟
جواب۔1832 تا 1910
*15۔آج بھی اس دیس میں* کس کی تصنیف ہے؟
جواب۔حمزہ فاروقی
16۔27 دسمبر 1797 کو کون سی عظیم ہستی پیدا ہوئی؟
جواب۔مرزا غالب
17۔"نوطرز مرصع" کب لکھی گئی؟
جواب۔1798
18۔"نیرنگ خیال" کب لکھی گئی؟
جواب۔1880
*19۔محمد طفیل* کس رسالہ کے مدیر تھے؟
جواب۔نقوش
*20۔ہسٹری آف اردو لیٹریچر* کس کی تصنیف ہے؟
جواب۔رام بابو سکسینہ
Comments
Post a Comment