ترقی پسند تحریک انقلاب روس سے متاثر تھی جس کے تحت محنت کش طبقہ کے حقوق کے لئے جنگ کا آغاز کیا گیا تھا. اس انقلاب کا اثر پوری دنیا کے ادب بھی پڑا . اردو ادب پر بھی اس کا گہرا اثر ہوا. . اور شعراء و ادیبوں کے سامنے یہ بات عیاں ہوئی کہ ایک ایسے دور میں جب کہ دنیا دو طبقوں ( سرمایہ دار اور محنت کش) کے درمیان تقسیم ہے اور سرمایہ دار طبقہ ، غریب مزدوروں، کسانوں، کا بری طرح استحصال کررہا ہے، ان حالات سے ادب منہ نہیں موڑ سکتا اور شاعر و ادیب غیر جانبدار نہیں رہ سکتے. انہیں اسے ادب تخلیق کرنے کی ضرورت ہے جو اصل سماج اور سماج رہ لوگوں کی زندگی کا عکس ہو. ادب کو حسن و عاشقی ، سراب و شباب ، دیومالائی عناصر کی دلدل سے باہر نکلنا ہوگا؛ کیونکہ حالات کا تقاضہ بدل رہا ہے اور اب ہمیں ایسے ادب کی ضرورت ہے جو ہم مینں جوش، حرکت اور ہنگامہ پیدا کرنے، جو مظلوم طبقوں کے حق کے لئے آواز بلند کرے اور سرمایہ داروں کے ظلم کے خلاف جنگ لڑے.
السلام علیکم سوال نمبر 1 " مرزا غالب کے لئے شاعری موسیقی اور موسیقی شاعری ہے" بقول ؟ شوکت سبزواری عبدالرحمٰن بجنوری✅ احسن فاروقی آل احمد سرور سوال نمبر 2 اشتر و سوزن کس کی کتاب کا نام ہے ؟ قاضی عبدالودود✅ جمیل جالبی شمس الرحمن فاروقی گوپی چند نارنگ سوال نمبر 3 ڈرامہ ضحاک کتنے مناظر پر مشتمل ہے ؟ 5 7 6✅ 8 سوال نمبر 4 آفتاب محبت کس کا پہلا ڈرامہ ہے ؟ محمد حسن حبیب تنویر امتیاز علی آغا حشر✅ سوال نمبر 5 باغ و بہار میں بنیادی طور پر کتنے لوگوں کا قصہ بیان ہوا ہے ؟ 4 3 6 5✅ سوال نمبر 6 مدن بان کس داستان کا کردار ہے ؟ باغ و بہار رانی کیتکی کی کہانی✅ فسانہ عجائب امیر ہمزہ سوال نمبر 7 طوطا کس داستان میں ایک اہم کردار نبھاتا ہے ؟ فسانہ عجائب✅ باغ و بہار الف لیلیٰ بوستان خیال سوال نمبر 8 بیانیہ کے لئے کون سی صنف مشہور ہے ؟ ناول افسانہ انشائیہ داستان✅ سوال نمبر 9 باغ و بہار میں دوسرا درویش کہاں کا رہنے والا تھا ؟ ...
Comments
Post a Comment