"فیض احمد فیض"

1:-   فیض احمد فیض آرمی میں کس عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے؟
آنریری کیپٹن
لیفٹیننٹ کرنل✔
میجر جنرل

2:-     فیض احمد فیض نے کن کالجز میں بحیثیت لیکچرار تدریسی فرائض سرانجام دئیے؟
ایم اے او کالج امرتسر
ہیلی کالج لاہور
مذکورہ بالا دونوں✔

3:-     فیض احمد فیض کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے؟
تنقیدی حاشیے
روشن مینار
میزان✔
روایت و بغاوت

4:-     فیض احمد فیض کے خطوط کے مجموعے کا نام کیا ہے؟
صحرانورد کے خطوط
نامے میرے نام
آپس کی باتیں
صلیبیں میرے دریچے میں ✔

5:-     فیض احمد فیض کی غزل کا مطلع کون سا ہے؟

پھر ساون رت کی پون چلی تم یاد آئے
پھر پتوں کی پازیب بجی تم یاد آئے

ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی
برہم ہوئ ہے یوں بھی طبعیت کبھی کبھی

تم آئے ہو نہ شب انتظار گزری ہے
تلاش میں بے سحر بار بار گزری ہے ✔

6:-    " میرے دل میرے مسافر"کا انتساب کس ہستی کے نام ہے؟
یاسر عرفات✔
حسنی مبارک
صدام حسین

7:-   تو نے دیکھی وہ پیشانی وہ رخسار وہ ہونٹ
       زندگی جن کے تصور میں لٹادی ہم نے
یہ فیض احمد فیض کی کس نظم کا شعر ہے؟
رقیب سے ✔
ربا سچیا
انتساب
یاد

8:-   موسم آیا تو نخل دار پہ میر
       سر منصور ہی کا بار آیا!!!
میر تقی میر کا یہ شعر فیض احمد فیض کے کس مجموعہءکلام کے سرورق پر درج ہے؟
میرےدل میرے مسافر
دست تہ سنگ
دست صبا
سر وادی سینا✔

9:-   ان میں سے فیض احمد فیض کی منظوم تصنیف کون سی ہے؟
قرض دوستاں
زنداں نامہ✔
میزان
متاع لوح و قلم

10:-   یادیں اور تاثرات پر مبنی فیض احمد فیض کی تصنیف کا نام کیا ہے؟
یادوں کی برات
گردراہ
یادوں کی خرافات
مہ و سال آشنائ✔

11:-     نقش فریادی کے انتساب میں کس شاعر کا شعر درج ہے؟
عرفی✔
رومی
بیدل
نظیری

12:-   فیض احمد فیض کی تقاریر،انٹرویو اور متفرق تحریریں کس نام سے محفوظ ہیں؟
دیدوشنید
متاع لوح و قلم✔
اپنی تلاش
نقش حیات

13:-     "بلیک آءوٹ"ہارٹ اٹیک"فیض احمد فیض کے کس مجموعہ میں شامل ہیں؟
دست تہ سنگ
سروادی سینا✔
غبار ایام
شام شہر یاراں

14:-    "قرض دوستاں"فیض احمد فیض کی یہ تصنیف مشتمل ہے؟
دوستوں کی یاداشتوں پر مبنی مضامین
دوستوں کے نام خطوط
انشائیے
مقدمے ،دیباچےاور فلیپ پر مبنی تحریریں✔

15:-    فیض احمد فیض کا سفر نامہ کس جگہ کے نام پر ہے؟
فلسطین
کیوبا✔
بوسنیا
برطانیہ

Comments

Popular posts from this blog